اساتذہ نے امتحانات موخر کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا

اساتذہ نے امتحانات موخر کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا

چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس کا امتحانات کیلئے پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)تعلیمی اداروں کی بندش سے سکول سربراہان پریشان،اساتذہ نے امتحانات موخر کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا،چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین نے امتحانات کیلئے پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔کورونا کی صورتحال تشویشناک ہونے پر حکومت نے تعلیمی اداروں کی بندش 17 مئی سے بڑھا کر 23 مئی تک کردی۔ 15 جون تک امتحانات بھی ملتوی کئے گئے ہیں۔ سکول سربراہان اور اساتذہ نے تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات موخر کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی نے حکومت سے امتحانات کیلئے پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ صداقت حسین لودھی کہتے ہیں کہ حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لے سکتی ہے ۔ امتحانات سے ایک ماہ پہلے سکول کھول کر بچوں کو تیاری کا موقع دیا جائے ۔ حکومت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی حتمی ڈیٹ شیٹ کا اعلان جلد کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں