ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس

ڈینگی خطرناک لیکن قابل علاج بیماری ہے ،عمرجاوید کااجلاس سے خطاب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب نے انسداد ڈینگی اقدامات پر توجہ مرکوز کررکھی ہے ، اس سلسلے میں تمام تر انسدادی امور بروئے کارلائے جارہے ہیں ،تاہم عوام کااس سلسلے میں تعاون اورکردار بے حد ضروری ہے لہذا وہ بھی صاف ستھرا ماحول برقرار رکھیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے ،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے یہ بات انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو مدثر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ ،ڈی ڈی ایچ اوز ودیگر محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے کہاڈینگی ایک خطرناک لیکن قابل علاج بیماری ہے اس کابہترین علاج احتیاطی تدابیرپرعمل کرناہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں