سی پی او کی جوائنٹ میٹنگ کے بعد 9ایس ایچ اوز تبدیل

سی پی او کی جوائنٹ میٹنگ کے بعد 9ایس ایچ اوز تبدیل

سی پی او نے جوائنٹ میٹنگ کے بعد حتمی منظوری پانے والے 9 ایس ایچ اوز تبدیل کردئیے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) تفصیل کے مطابق سی پی او فیصل آباد محمد سہیل چودھری کی صدارت میں ہونے والی ٹرانسفر پوسٹنگ میٹنگ میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فراز، ایس پی اقبال ٹائون حافظ کامران اصغر، ریڈر ٹو سی پی او غلام شبیر اور انچارج اسٹیبلشمنٹ محمد زکریا بٹ شریک ہوئے اس موقع پر کمیٹی کی منظوری کے بعد انسپکٹر ایوب ساہی کو ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ اور وہاں سے سب انسپکٹر خلیل احمد گھمن کو پولیس لائن، سب انسپکٹر ظفر اقبال اورا کو ایس ایچ او تھانہ صدر، سب انسپکٹر آصف ندیم بٹ کو ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ،سب انسپکٹر سید قیصر عباس گوہر کو ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ، سب انسپکٹر رائے آصف خان کو ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی اور وہاں سے سب انسپکٹر ثاقب مہیس کو پولیس لائن،سب انسپکٹر جنید نذیر کو ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی اور وہاں سے شاہد اعوان کو پولیس لائن اور سب انسپکٹر میاں اصغرعلی کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سمن آباد تعینات کردیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں