نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ منعقد،کیک کاٹا گیا

نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ منعقد،کیک کاٹا گیا

خان صاحب کامقبرہ بنوارہے ہیں،کاریگرچنیوٹ سے بلوائے ،راحت فتح

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب، پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد ڈویژن اور صوفی ازم کے اشتراک سے استاد نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کالونیزوثقافت خیال کاسترو تھے انہوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر زاہد اقبال،حاجی محمد اقبال نقیبی،میاں بشیر احمد اعجاز،رحیم داد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات ودیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا میں اور میرے خاندان کے لوگ خان صاحب کے مقبرے کو بنوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا نصرت فتح علی خان ہمارے پورے خاندان کے سر کا تاج ہیں، مقبرے کی تعمیر کے لئے چنیوٹ سے کاریگر بلوائے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں