چنیوٹ سب ڈویژن نمبر2،بنڈالہ سب ڈویژن میں سیمینار

چنیوٹ سب ڈویژن نمبر2،بنڈالہ سب ڈویژن میں سیمینار

سیفٹی سیمینار کا مقصد لائن سٹاف کو حادثات سے بچاناہے ،مقررین کاخطاب

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمدکے خصوصی احکامات پر فیسکو ریجن میں سیفٹی سیمینارز اور ٹی اینڈ پریڈز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشن) فرسٹ سرکل محمد سعید اور ٹیکنیکل آفیسر ملک نعیم جاوید کی ہدایت پر چنیوٹ سب ڈویژن نمبر2اور بنڈالہ سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایکسین چنیوٹ ڈویژن علی وقار وڑائچ ،ایس ڈی او شیرزمان اور احمد نعیم بلوچ نے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیفٹی سیمینار کا مقصد فیسکو کے قیمتی ترین اثاثہ لائن سٹاف کو حادثات سے بچاناہے ۔دوران کام سیفٹی کوڈپر عمل درآمد کرکے ہم نہ صرف اپنی جان بچاسکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں ،عوام اور محکمے کی املاک کی حفاظت کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے لائن سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کام کرتے ہوئے سخت احتیاط برتیں محکمے کو آپ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے ۔آپ کی زند گی پرصرف آپ کا ہی نہیں آپ کے خاندان کا بھی حق ہے ۔چھوٹی سی غلطی یا لاپروائی سے اپنی جان جوکھوں میں مت ڈالیں ۔ سیفٹی سیمینار میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ تنزیل الرحمٰن ،پی آر کوآرڈینیٹر محمد عباس اور لائن سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں