طلبا کی 100 فیصد ویکسی نیشن نہ ہوسکی

طلبا کی 100 فیصد ویکسی نیشن نہ ہوسکی

محکمہ تعلیم نے سی ای اوز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرنے کیساتھ ساتھ ڈیٹا سکول انفارمیشن سسٹم میں آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت کے آن لائن ریکارڈ کے مطابق ابھی تک 12 سال سے زائد عمر کے سو فیصد طلبا کی کورونا ویکسی نیشن نہ ہوسکی۔ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد نے تمام ڈی اوز ایجوکیشن سے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن رپورٹ مانگ لی۔سکول سربراہوں کو ویکسی نیشن کا ڈیٹا آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے آن لائن ریکارڈ کے مطابق ابھی تک 12 سال سے زائد عمر کے سو فیصد طلبا کی کورونا ویکسی نیشن نہ ہوسکی۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 43 لاکھ طلبا میں سے 33 لاکھ طلبا کی ویکسینیشن کی گئی ہے ۔ سو فیصد طلبا کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر محکمہ تعلیم نے سی ای اوز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ڈیٹا سکول انفارمیشن سسٹم میں آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد نے تمام ڈی اوز ایجوکیشن سے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن رپورٹ مانگ لی۔ سکول سربراہوں کو 12 سال سے زائد عمر کے سو فیصد طلبا کی ویکسی نیشن کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ سکول سربراہوں کو ہر بچے کی کورونا ویکسین کا آن لائن سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنیکی بھی ہدایت کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں