کمردرداورتھرمو بیلسنگ تھراپی سے علاج واحتیاط پر آگاہی سیمینار

کمردرداورتھرمو بیلسنگ تھراپی سے علاج واحتیاط پر آگاہی سیمینار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن اینڈ سرجری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے کمر کے نچلے حصے کے درد اور تھرمو بیلسنگ تھراپی کے ذریعے اس کے علاج اور احتیاط کے حوالے سے ایک روزہ انٹرنیشنل آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایلن ڈیوائس کی افادیت کو زیر بحث لایا گیا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی۔

 اس کے علاوہ انچارج ڈین فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن اینڈ سرجری ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر عاصم مان ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اینستھیسیا فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر نور اکبر پروفیسرآرتھوپیڈک عزیز فاطمہ میڈیکل کالج، ڈاکٹر حافظ محمد سلیمان ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اویس بن انعام نے کرونک لوئر بیک پین اینڈ تھرمبو بیلنسنگ تھراپی پر خصوصی لیکچر دیئے ۔ ایلن ڈیوائس کے مالک ڈاکٹر ایلن نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار میں شرکت کی ، تقریب کے آخر میں منتظمین میں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں