ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کیخلاف ایکشن ، 4سیل

ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کیخلاف ایکشن ، 4سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کے خلاف ایکشن لیااورویکسی نیشن کے بغیر سروسز فراہم کرنے سمیت وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر 4مارکیز سیل کرادیں۔

انہوں نے شادی ہالز مالکان وانتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے واضح کیا کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق صرف ویکسینیٹ افراد کو ہی شادی ہالز میں سروسز فراہم کرنے کی اجازت ہے جن کا فیس ماسک پہننا بھی لازمی ہے اور مقررہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرکے شادی کی تقریبات کی اجازت نہیں لہذا خلاف ورزی سے باز رہیں بصورت دیگراحکامات کی عدم تعمیل پر مارکیز کو سیل اور مالکان وانتظامیہ کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں