معذور افراد کیلئے شناختی کارڈ یا سرٹیفکیٹ بنوانا مشکل

 معذور افراد کیلئے شناختی کارڈ یا سرٹیفکیٹ بنوانا مشکل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)معذور افراد کے لیے خصوصی شناختی کارڈ یا معذوری سرٹیفکیٹ بنوانا انتہائی مشکل ہو گیا۔

نادرا سے خصوصی شناختی کارڈ کے لیے پہلے معذوری سرٹیفکیٹ اور محکمہ سوشل ویلفیئرسے معذوری سرٹیفکیٹ کے لیے پہلے شناختی کارڈ کی شرط رکھی جاتی ہے ۔ جس سے معذور افراد سرٹیفکیٹ اور خصوصی شناختی کارڈ دونوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ خصوصی افراد کو شناختی کارڈ بنوانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے جانے پر نادرا عملہ کی جانب سے معذوری سرٹیفکیٹ مانگا جاتا ہے جبکہ معذوری سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر جائیں توپہلے خصوصی شناختی کارڈ طلب کیا جاتا ہے جس پر معذور افراد کا کہنا ہے کہ ادارے انہیں تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ۔ وہ پہلے ہی معذور ہیں اسکے باوجود انہیں تنگ کیا جاتا ہے ۔ خصوصی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے انہیں بارہا دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں ،عملہ بدسلوکی کرتا ہے اور معذوری سرٹیفکیٹ طلب کیا جاتا ہے ،وہ جائیں تو جائیں کہاں۔ اداروں کی کوئی موثر پالیسی نہیں جسکے تحت وہ اپنے شناختی کارڈ بنوا سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں