ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر امریکا تاحال مطمئن نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ تاحال حتمی شکل اختیار نہیں کر سکا اور امریکا ابھی اس حوالے سے مطمئن نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران افزودہ یورینیم سے دستبردار ہونے کے بدلے پابندیوں میں نرمی کی توقع نہ رکھے، اس معاملے پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور وہ اس کے لیے بے تاب ہے، تاہم ایران کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں لیکن معاہدہ ابھی حتمی مرحلے تک نہیں پہنچا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں