میلسی سائفن لنک کنال میں کمسن بچی ڈوب گئی، لاش کی تلاش جاری
میلسی:(دنیا نیوز) عید پر سیر کیلئے آئی فیملی کی پانچ سالہ بچی میلسی سائفن لنک کنال میں ڈوب گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقے چدھڑ بھنڈا کی رہائشی فیملی سیر کیلئے آئی ہوئی تھی کہ بچی کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے اچانک نہر میں گر گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بچی نہر میں ڈوب گئی جس کی شناخت 5 سالہ دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی ، تاہم بچی کی لاش نہ مل سکی۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ غوطہ خوروں نے بچی کی لاش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب افسوسناک واقعہ کے بعد بچی کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔