گلیشیئر جھیل پھٹنے کے خطرات منڈلانے لگے، خیبر پختونخوا میں الرٹ جاری
پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے خطرات منڈلانے لگے۔
صوبائی ایمرجنسی آپریشںن سنٹر (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 31 مئی تک درجہ حرارت میں اضافے سے برف اور گلیشیئر پگھلنے کی رفتار بڑھنے کا امکان ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان میں تیز بارشوں اور بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہیں، درجہ حرارت میں اچانک اضافے، بارشوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا۔
اِسی طرح متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات اور پیشگی تیاری یقینی بنانے، متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں میں نگرانی بڑھانے اور بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں اور متعلقہ اداروں کو مشینری کی دستیابی یقینی بنانے، ندی نالوں میں طغیانی اور تیز بہاؤ کے باعث گاڑیوں کے بہنے کا خدشہ،عوام کو خطرناک علاقوں کا سفر مؤخر کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
پی ڈی ایم اے حکام نے کہا کہ عوام کو مویشی اور قیمتی سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور متعقلہ اداروں کی وارننگ پر عمل کرنے اور تمام متعلقہ اداروں، امدادی ٹمیوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت رابطے میں رہنے اور فوری ردعمل کے لیے تیار رہنے کہ ہدایت کی گئی۔