دوران ملازمت 18 تولے سے زائد سونا چوری کرلیاگیا

دوران ملازمت 18 تولے  سے زائد سونا چوری کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت سیلز مین ودیگرملازمین نے دکان سے 18 تولے سے زائد سونا چوری کرلیا۔

تھانہ ریلبازار کے علاقے گولڈ مارکیٹ میں سمیر کی دکان پر ملزم وقاص اور اسکے ساتھی ملازمت کرتے تھے جنہوں نے دوران ملازمت دکان سے اسکی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر 18 تولے سے زائد سونا چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں