جانوروں کی چربی اور آنتوں کو پگھلا کر آئل بنانے کا کام جاری

 جانوروں کی چربی اور آنتوں کو پگھلا کر آئل بنانے کا کام جاری

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحولیات کی غفلت کے باعث رہائشی علاقوں میں جانوروں کی چربی اور۔۔۔

 آنتوں کو پگھلا کر آئل بنانے والے کارخانے کام کرنے لگے شکایات کے باوجود محکمے کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کی جاسکی ۔ڈھڈی والہ کے علاقے میں جامعہ صدیقیہ مدرسہ کے قریب جانوروں کی آلائشوں اور چربی کو پھگلا کر تیل بنانے والا کارخانہ کام کررہا ہے کارخانے میں آلائشوں کے ڈھیروں اور انتڑیوں کو جمع کرنے اور آگ پر گرم کرنے سے شدید تعفن اٹھتا ہے جس کے باعث مدرسے میں زیر تعلیم طلبہ اور ارد گرد موجود فیکٹریوں کے مزدوروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کی جانب سے محکمہ تحفظ ماحولیات کو مطلع بھی کیا گیا مگر محکمے کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں