سیکرٹری ٹوارزم ،ڈی سی چنیوٹ کامفت آٹا تقسیم کاجائزہ

سیکرٹری ٹوارزم ،ڈی سی چنیوٹ کامفت آٹا تقسیم کاجائزہ

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)سیکرٹری ٹوارزم ظہیر حسن نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا کے ہمراہ ہاکی سٹیڈیم، چناب آفیسر کلب و دیگر سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات سمیت فری آٹا کی فراہمی عمل کو چیک کیا۔

دی پی او وسیم ریاض خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز الطاف انصاری،طلحہ سعید،اسسٹنٹ کمشنر ماجد بن احمد و دیگر افسربھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سیکرٹری ٹوارزم نے آٹا تقسیم کے سسٹم کو چیک کیا اور سنٹر پر آئے مرد و خواتین سے مسائل دریافت کیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پوائنٹس پر بروقت اور شفاف عمل سے آٹا تقسیم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کی مفت آٹا سکیم تاریخی اقدام ہے ۔ ضلع چنیوٹ میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں