عوام الیکشن میں عمران کی سیاست کا جنازہ نکال دینگے :قطب شاہ

عوام الیکشن میں عمران کی سیاست کا جنازہ نکال دینگے :قطب شاہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیر قطب علی شاہ سابق ایم پی اے لیگی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 123 نے کہا ہے کہ۔۔۔

 عمران خان کے چار سالہ دور حکومت میں ریکارڈ مہنگائی اور قرضے لینے سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا عمرانی ٹولے کی لوٹ مار سے گونا گوں مسائل نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دیں۔ عمران خان کی کرپٹ سابق حکومت نے جس طرح چار سال تک عوام کو نظر انداز کر کے قومی وسائل کی لوٹ مار کے ذریعے اپنی ذاتی دولت میں اضافہ کیا ،عوام آئندہ عام انتخابات میں انکی کرپشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے ۔انہوں نے کہا ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو آئندہ الیکشن میں نظریہ پاک کے حامی اور عوامی خدمت گاروں کو منتخب کرنے کرنا ہو گا ۔ عوام نے غلط انتخاب کر لیا تو آنیوالی نسلوں کو خمگیازہ بھگتنا پڑے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں