رمضان میں پیشہ ور بھکاری متحرک،انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر خاموش

رمضان  میں  پیشہ ور  بھکاری  متحرک،انتظامیہ  اور  محکمہ  سوشل  ویلفیئر  خاموش

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد میں بھکاری مافیا بے لگام ہوچکا ہے ماہ رمضان میں پیشہ ور بھکاریوں کے نئے گروہ شہر بھر میں متحرک ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔۔۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی عدم توجہ کے باعث اینٹی بیگری مہم غیر موثر ہوچکی ہے ۔ماہ رمضان کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے نئے گروہ شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں متحرک ہوچکے ہیں شہر کے چوک چوراہوں اور ٹریفک سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کی ناک میں دم کررکھا ہے پیشہ ور بھکاریوں کے گروہ مستحق بن کر شہر بھر کے مختلف رہائشی اور کمرشل علاقوں میں بھی بھیک مانگتے ہیں جس کی وجہ سے اصل ضرورت مند اور مستحقین کی حق تلفی ہورہی ہے مگر محکمہ سوشل ویلفیئر کی سست روی کے باعث پیشہ ور بھکاریوں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اینٹی بیگری سکواڈ کا کردار صفر ہے پیشہ ور بھکاریوں کو روکنے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئرکی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے اینٹی بیگری سکواڈ کے لیے سول ڈیفنس کے ملازمین اور سپیشل ایجوکیشن کی گاڑی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے روزانہ گاڑی پر ہزاروں اور ماہانہ لاکھوں روپے کا ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود بھکاریوں کی تعداد کم نہیں ہورہی سکواڈ کی جانب سے ایک چوک سے بھکاریوں کو پکڑا جاتا ہے اور دوسرے چوک میں اتار دیا جاتا ہے ۔معاملے سے متعلق فوکل پرسن اینٹی بیگری محمد طاہر کا کہنا ہے کہ کارر وائیاں کی جارہی ہیں پیشہ ور بھکاریوں کو روکنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں