ساندل بار کے علاقہ میں پارکو لائنوں سے لاکھوں کا تیل چوری

 ساندل بار کے علاقہ میں پارکو  لائنوں سے لاکھوں کا تیل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارکو لائنوں سے لاکھوں مالیت کا تیل چوری کرلیاگیا۔ تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 58 ج ب سے زیر زمین گزرنے والی پارکو لائنوں کو ٹیمپر کرکے نامعلوم دو ملزمان کی جانب سے سرکری تیل چوری کیا جارہا تھا ۔

اطلاع پر سکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں