انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی غفلت پر آٹا فروخت متاثر

 انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی غفلت پر آٹا فروخت متاثر

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی غفلت سے آٹے کی فروخت متاثر ہونے لگی شہریوں کے کوائف اندراج اور تصدیق کے لیے بنائے گئے ویب پورٹل کا لنک ڈائون رہنا معمول بن گیا ۔

ٹیکنالوجی بورڈ کی غفلت پرمفت آٹے کی ترسیل میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے شہریوں کو تصدیقی میسج کے لیے کئی کئی روز تک انتظار کرنا پڑرہا ہے جبکہ مختلف ترسیلی سنٹرز پر جانے والے شہریوں کے کوائف اور اہلیت کو جانچنے کے لیے بنائے گئے ویب پورٹل کا لنک بھی ڈائون رہتا ہے جس سے شہریوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور ایک ہی شہری کی تصدیق میں 15 سے 20 منٹ یا اس سے بھی زائد وقت لگ جاتا ہے جس سے پوری قطار متاثر ہوتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں