کاروبار اور پیسوں کے تنازعہ پر بیوہ پربدترین تشدد

کاروبار اور پیسوں کے تنازعہ پر بیوہ پربدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروبار اور پیسوں کے تنازعہ پر بیوہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے اسلم گنج کی رہائشی اختر بی بی کے مرحوم شوہر کی الیکٹرونکس کی دکان تھی۔

جہاں سے ملزم جاوید اقبال اور اسکے دیگر ساتھیوں نے سامان لے رکھا تھا۔ جسکے پیسوں کی ادائیگی کے بہانے ملزمان نے خاتون کو اپنے گھر بلاکر قابو کرلیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیااور اسکے مرحوم شوہر کے کاروبار پر قبضہ کرنے کی کوشش بھی کرنے لگے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں