خواجہ شاہدسکا کی زیر قیادت وفدکی تاجروں سے ملاقات

خواجہ شاہدسکا کی زیر قیادت وفدکی تاجروں سے ملاقات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکاکی قیادت میں تاجروں کے وفد نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رجسٹرڈ فیصل آباد کے انتخابا ت میں انصاف گروپ کے نو منتخب عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو انجمن تاجران سٹی فیصل آباد میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی اور غلہ منڈی کے تاجروں کو مارکیٹ کمیٹی ، انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس سمیت دیگر مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں