علمامحرم میں امن اومان کیلئے کردار اداکریں:میڈم خیزران
لالیاں (نمائندہ دنیا)علمانے امن کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ،علمامحرم کے دوران بھی امن اومان کیلئے کردار اداکریں۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر لالیاں میڈم خیزران نے محرم کے حوالے سے تحصیل امن کمیٹی اجلاس میں ممبران امن کمیٹی سے خطاب کرتے کیا، میٹنگ میں تمام مسالک کے علما، سکیورٹی اہلکاروں نے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا لوگ اختلافات بھلا کر ملکی سلامتی اور امن کی فضاء کو قائم کرنے کیلئے اکٹھے ہو جائیں، ان قابل احترام ایام میں شرپسندی پرہر گز معاف نہیں کیا جائیگا۔