شورکوٹ :لوانکم ہاؤ سنگ کالونی کے رہائشی سیوریج سے محروم
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ کے شہریوں کے لیے بنائی گئی لوانکم ہاؤ سنگ کالونی کے رہائشی سیوریج سہولیات نہ ہو نے سے پر یشان،تیس سال سے زائد عر صہ گزر جانے کے باوجود کالونی کے رہائشی سیوریج کی سہولیات سے محروم۔۔۔
جگہ جگہ خالی پلاٹوں میں سیوریج کا پانی جمع ہو نے سے مچھر وں کی بہتات اور پیدا ہونے والے تعفن سے علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کالونی کے سیوریج سسٹم کے لیے ڈسپوزل بنایا گیا تھا ہاؤسنگ کالونی انتظامیہ کی عدم توجہ سے سیوریج کا سسٹم تبا ہ ہو چکا ہے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکھٹا کر کے ڈسپول پلانٹ کو چلانے پر مجبور ہیں جبکہ محکمہ کی طرف سے تاحال صفائی کے کام کے لیے کوئی عملہ تعینات نہیں کیا گیا جس سے مشکلات در پیش ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔