150خاندانوں میں 75لاکھ کے قرض حسنہ چیک تقسیم

 150خاندانوں میں 75لاکھ کے قرض حسنہ چیک تقسیم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنرسلوت سعید نے کہا ہے کہ غریب ومستحق افراد کو بلا سود قرض حسنہ فراہم کرنا سماجی تنظیم اخوت کا عظیم کارنامہ ہے جس کی معاشرے میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے یہ بات فلاحی تنظیم اخوت کے زیراہتمام مستحق گھرانوں میں بلاسود قرضوں کی تقسیم کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اخوت کے عہدیدار بھی اس موقع پرموجود تھے ۔تقریب میں 150خاندانوں میں 75لاکھ روپے مالیت کے قرض حسنہ کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں