انسداد ڈینگی ، تمام محکموں کو کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

انسداد ڈینگی ، تمام محکموں کو کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے ہدایت کی ہے کہ ضلع میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤکی روک تھام کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کردیں کیونکہ رواں ایام لاروا کی افزائش۔۔۔

 اور پھیلاؤ کے لئے سازگارہیں لہذا فیلڈ میں ذمہ دارانہ سرویلنس اورڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا کیا جائے تاکہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں انسداد ڈینگی مہم پرعملدرآمد کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم میں ڈینگی کی افرائش کو روکنا انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں انسدادی اقدامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے فیلڈ میں سرویلنس سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع نظروں سے اوجھل نہ رہیں۔اس سلسلے میں قبرستانوں،کباڑ خانوں،پودوں کی نرسریوں و دیگرہاٹ سپاٹس کو چیک کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں