جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کا نئے ججز کے اعزاز میں عشائیہ

جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کا نئے ججز کے اعزاز میں عشائیہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے تبادلوں کے بعدنئے آنے والے ججز کے اعزاز میں عشائیہ ۔

جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے حالیہ تبادلوں کے بعد تحصیل جڑانوالہ میں نئے آنے والے ججز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ بار ایسوسی ایشن آنے والے نئے ججز کا استقبال جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری عاشق حسین گجر ایڈووکیٹ نے کیا۔ جڑانوالہ بارایسوسی ایشن میں وکلا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ ملک خضرحیات نے عشائیہ کے اختتام پر آنے والے ججز کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں