درالسکینہ روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ، اردگرد کے محلے متاثر

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)درالسکینہ روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ، اردگرد کے محلوں میں سیوریج کی لائنز بند ہونے سے پانی گلیوں اور محلوں میں تالابوں کی صورتحال اختیار کر گیا۔
ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی سے مقامی سیاسی نمائندگان نے رابطہ کیا درخواستیں دیں مگرڈپٹی کمشنر کو متعلقہ محکموں کی طرف سے لولی پوپ کے سوا کچھ نہ دیا گیا مسئلہ جو ں کا توں برقرار ۔ اردگرد کی آبادی میں سیوریج کا پانی تالابوں کی شکل اختیار کر گیاجس سے وبا پھوٹنے لگی۔ سینکڑوں بوڑھے بچے اس گندگی تعفن زدہ ماحول سے متاثر ہونے لگے ۔سیوریج کے پانی سے ایک کلومیٹر تک شاہراہ برباد ہو گئی۔ محرم الحرام کے مہینے میں کروڑوں کے فنڈز جاری ہوئے کارکردگی صفر پیسے ہڑپ کرلئے گئے ،درالسیکنہ روڈ پر چار امام بارگاہ درجنوں مساجد مدرسوں اور سکولوں کے ہزاروں بچے گندے پانی سے گزر کرجانے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں سمیت سکول کے بچوں نے انتظامیہ کی نااہلی ، غفلت اور روز کے جھوٹے لولی پاپ سے تنگ آکر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر نکاسی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔