سودی کاروبار قسطوں پر اشیاء دینے کادھندہ عروج پر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سودی کاروبار قسطوں پر اشیاء دینے کادھندہ عروج پر ،نوجوان نسل اورطالبعلم نیا موبائل فون رکھنے کے شوق میں چنگل میں پھنس کر خودکشیاں کرنے پر۔۔۔
مجبور دکاندار والد کی گارنٹی کے بغیر طالبعلم سے خالی چیک لیکر اسکے شناختی کارڈ پر 50ہزار والا موبائل سود کے ساتھ ایک لاکھ میں سیل کر دیتا ہے اور 20 ہزار ایڈوانس بھی لیکر دس ماہ میں مکمل رقم ادا کرنے کا پابند بھی کر لیا جاتا ہے اب طالبعلم کتابوں فیسوں کے نام پر گھر سے رقم لیکر ہر ماہ 8 ہزار پورا کرنے میں لگا رہتا ہے جب سود کے رقم کی قسطیں نہیں دے پاتا تو یہ دکاندار فون پر رات دن دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں اور اسکے خالی دئیے گئے چیک پر من مرضی کی رقم اورموبائل کا ذکر کئے بغیر ایل سی ڈی، فل سائز فریج ودیگر قیمتی اشیاء ڈالکر اصل موبائل رقم سے کئی گنا زیادہ چیک پر رقم خود بھر کر بینک سے میمو لگوا کر پرچہ کرانے کی درخواست دیدتے ہیں اس طرح طالبعلم اور انکے والدین کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیائی جاتی ہے ۔ والدین نے ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ ہے کہ سرعام سودی کاروبار کرنیوالوں پر پابندی لگاکر نئی نسل کو انکے چنگل سے نجات دلائی جائے ۔