المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کا مزدور طبقہ احباب کیلئے دستر خوان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ کی طرف سے مزدور طبقہ احباب کیلئے دستر خوان کا اہتمام ۔
ڈاکٹر کامران پراچہ، ملک عثمان مختار، عنایت چاند اور ملک عمران نے دستر خوان کا افتتاح کیا۔ حاجی سرور شاکر سرپرست المصطفیٰ ، رانا اشتیاق صدر ، عبدالرؤف نوری، طارق، علی آرائیں، ریحان،مجاہد طارق اور مرزا گوگا نے کھانا تقسیم کیا۔ مہمانان گرامی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے رضا کار انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن پر گامزن ہیں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اﷲ کریم ہمیں مل کر انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔