سوشل میڈیا پر چلنے والی بیشتر خبریں پرو پیگنڈہ :مقررین

سوشل میڈیا پر چلنے والی بیشتر خبریں پرو پیگنڈہ :مقررین

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)سوشل میڈیا پر چلنے والی بیشتر خبریں پرو پیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ہوتیں،یہی وجہ ہے کہ لوگ اسکی خبروں پر یقین نہیں رکھتے۔۔۔

اخبارات تصدیق شد ہ خبریں شائع کرتے ہیں اور اس وجہ سے ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی اپنی اہمیت وافادیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) ڈاکٹر نوید اختر غازی،صدر میاں منظور ناز،سنیئر نائب صدر افضل گجر،نائب صدر رانا عمران خاں،جنرل سیکرٹری رانا محمد خاں،سنیئر صحافی حافظ حفیظ الرحمن اور یاسین چوہدری نے اخبار پڑھنے کے قومی دن پرڈسٹرکٹ پریس کلب میں خصوصی نشست میں کیا۔نوید اختر غازی نے کہا اخبار بینی کا قومی دن منانے کامقصدرمطالعہ کی عادت کو فروغ دیناہے ،اخبارات ہی درست معلومات کا سب سے مستند ذریعہ ہیں۔ میاں منظور ناز نے کہا تحریک پاکستان کی جدوجہد میں اخبارات نے عوام میں وطن کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، افضل گجر ،رانا عمران خاں،حافظ حفیظ الرحمن،یاسین چوہدری نے کہا عوام درست معلومات اور حقائق پر مبنی خبروں کیلئے اخبارات کا مطالعہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں