پیسٹی سائیڈز لائسنسوں کا اجراو تجدید، ٹریننگ شیڈول
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز نے ڈیلر زکے لائسنسوں کے اجرا اور ۔۔۔
تجدید کے لیے ٹریننگ شیڈول کا اعلان کر دیاہے جس کے لیے درخواستیں 9اکتوبر سے 25اکتوبر2023ء تک وصول کی جائیں گی جبکہ ٹریننگ کا آغاز یکم نومبر2023ء سے ہوگا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز چودھری اسرار ارشد کے مطابق نئے درخواست گزار ٹریننگ فیس سات ہزار دو سو ساٹھ (7260) روپے جبکہ تجدید اور فیلڈ اسسٹنٹ ڈپلومہ ہولڈرز تین ہزار چھ سو تیس(3630) روپے جمع کروائیں۔ تمام درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز، پلانٹ پتھالوجیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے دفتر میں 25اکتوبر تک پہنچ جانی چاہیں۔ نا مکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواست ناقابل قبول ہوگی۔ نئے لائسنس کے اجراء کے لیے درخواست گزار سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر اس کے ساتھ میٹرک سند چار عدد، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل دو عدد، پاسپورٹ سائز فوٹو پانچ عدد تمام کاغذات کی تصدیق شدہ کاپیاں منسلک کریں گے جبکہ تجدید کے لیے ڈیلرز پرانے لائسنس کی مصدقہ دو عدد فوٹو کاپیاں بھی ساتھ لگائیں۔