بیماریوں سے بچائو،بلڈ پریشر ،کولیسٹرول کنٹرول کریں:ماہرین

 بیماریوں سے بچائو،بلڈ پریشر ،کولیسٹرول کنٹرول کریں:ماہرین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان سوسائٹی اف انٹرنل میڈیسن اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے ورلڈ ہارٹ ڈے پر پنجاب میڈیکل کالج میں آگاہی واک کی۔ جسکی قیادت وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری پرو وائس چانسلر فیصل اباد۔۔۔

 میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت ڈاکٹر عرفان ڈاکٹر ڈاکٹر رائے عارف ڈاکٹر مقصود نے کی واک وائس چانسلر آفس سے شروع ہو کر الائیڈ ہسپتال پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ 29 ستمبر کو ورلڈ ہارٹ ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں سے آگاہی دینا ہے ۔ ہر سال دو لاکھ 50 ہزارپاکستانی دل کی بیماریوں سے موت کا لقمہ بن جاتے ہیں ۔سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان نے کہا دل کی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ شوگر کا کنٹرول نہ ہونا، بلند فشار خون، سگرٹ نوشی اور جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت نے کہا ہم شوگر وبلڈ پریشر کنٹرول اور کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر کے اور ورزش کو اپنے روز مرہ کا معمول بنا کر دل کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں