ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، غلام نبی بلاک جلدفعال:عبداﷲ خرم
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں ولواحقین سے سہولیات سمیت ادویات دستیابی اور مریضوں کو فراہمی بارے دریافت کیا۔
او پی ڈی وارڑ میں صفائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سٹور کے باہر مریضوں اور لواحقین کے بیٹھنے کیلئے اضافی بینچز لگانے کی ہدایت کرتے سرجیکل وارڑ کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔ا یکسین پبلک ہیلتھ کے ہمراہ زیر تعمیر غلام نبی بلاک کا وزٹ کیا اورجاری کام میں کوالٹی کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا زیر تعمیر غلام نبی بلاک ڈیڑھ ماہ میں فعال ہو جائے گا۔اس موقع پر ہسپتال سے ملحقہ 12 ایکڑ سرکاری جگہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم کی زیر صدارت \\\"اب گاؤں چمکیں گے \\\"مہم کی پیشرفت بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر ،ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ و دیگر ضلعی محکموں کے افسر وں نے مہم کی پیشرفت پر بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا اب گاؤں چمکیں گے مہم کے تحتضلع کی 91 یونین کونسلز میں صفائی اور کوڑا مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگانے کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ صفائی عملہ کی حاضری سمیت مہم کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔