سکولز اور ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ پر میٹنگ ،ہدایات جاری
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے سکولز اور ہیلتھ مراکز کی مانیٹرنگ کرنے والے ضلع بھر کے ایم ای ایز سے میٹنگ کی، اسسٹنٹ کمشنر HR /ڈی ایم او اسلم ضیاء ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ظفر اقبال۔۔۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق سہیل اور ضلع بھر کے ایم ای ایز نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ایم ای ایز کو ذمہ داری کے ساتھ مانیٹرنگ کرنے سمیت دیگر ہدایات جاری کیں ۔ڈی پی او عبداﷲ احمد کی زیر صدارت پولیس لائن میں اجلاس عام کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ افسران و جوان کسی بھی پریشانی, مسئلے کی صورت میں بلاجھجھک میرے دفتر آئیں, انکے مسائل حل کروں گا۔ مشکل گھڑی میں ہرپولیس اہلکار مجھے اپنے ساتھ کھڑا پائے گا۔ پولیس افسران و اہلکار قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض ادا کریں۔