ڈی سی جھنگ،ٹو بہ کی زیرصدارت پولیومہم کاجائزہ اجلاس

ڈی سی جھنگ،ٹو بہ کی زیرصدارت پولیومہم کاجائزہ اجلاس

جھنگ،ٹو بہ ٹیک سنگھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹرز) ڈپٹی کمشنرعبداﷲ خر م نیازی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا ۔۔

 محکمہ صحت کے افسروں نے بریفنگ میں بتایا کہ مہم کے پہلے روز ایک لاکھ 86 ہزار 676 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت جاری کی کہ پولیو مہم کی کامیابی اور سو فیصد ٹارگٹ حصول کے لئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پئے بغیرنہ رہے ۔ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھنعیم سندھو کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی بارے اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمودکمبوہ سمیت محکمہ صحت،بہبود آبادی، لوکل گورنمنٹ کے افسروں نے شرکت کی،سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پولیو مہم کے پہلے دن1لاکھ 41ہزار 5سو 73بچوں کو قطرے پلائے گئے ، ڈپٹی کمشنر نے دوسرے دن کے ہدف کا حصول یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ پہلے دن کی خامیوں کو دوسرے دن کور کیا جائے ،والدین گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کوحفاظتی قطرے لازمی پلوائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں