احمد پور سیال کے بیشتر محلے سٹریٹ لائٹس سے محروم

احمد پور سیال کے بیشتر محلے  سٹریٹ لائٹس سے محروم

احمد پور سیال(نمائندہ دنیا) احمد پور سیال کے بیشترمحلے سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں جس سے راہگیروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامناہے ۔

میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ سے شام ہوتے ہی علاقے تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں جس سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے ۔ شہریوں نے گلی محلوں سمیت شہر تا کلمہ چوک موڑ احمد پور سیال مین سڑک کے دونوں اطراف پر بھی سٹریٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں