زرعی مشکلات کا سامنا سائنسی بنیادوں پر کرناہوگا:ڈاکٹر اقرار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے کہا ہے کہ دور حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے مربوط تحقیقی نظام کو فروغ دینا ناگزیر ہے تاکہ۔۔۔
زرعی مشکلات کا سامنا سائنسی بنیادوں پر کرتے ہوئے تحقیقات کو کاشتکاروں کی دسترس تک پہنچا کر زرعی ترقی کا سنہری باب مرتب کیا جاسکے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے انڈوومنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کے پروگرام پراجیکٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ انہوں نے کہا زرعی یونیورسٹی میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات کی جارہی ہیں جو فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیساتھ ساتھ کاشتکاروں کی معاشی حالت میں بھی بہتری لائیں گی۔ملک کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا ۔ پرو وائس چانسلر / ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر سرور خاں نے کہا کہ انکی تیار کردہ گنے کہ ہربیسائیڈ اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی نئی اقسام سے پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے گا۔