خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

 خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے  عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فارویمن فیصل آباد میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں منیجر ادارہ کنول شہزادی،سوشل ویلفیئر آفیسر صنم زہرا،لا آفیسر زاہد شاکر،اسسٹنٹ سعدیہ مقصود اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔کنول شہزادی نے بتایا کہ حکومت خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اسی سلسلہ میں شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر کوخواتین تحفظ مرکز کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں