جھمرہ روڈ فلائی اوورتکمیل کیلئے روابط یقینی بنائیں :آصف چودھری

جھمرہ روڈ فلائی اوورتکمیل کیلئے روابط یقینی بنائیں :آصف چودھری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اےآصف چودھری نے کہاہے کہ عبد اللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کو بلا رکاوٹ آگے بڑھانے کیلئے محکمانہ روابط کو یقینی بنائیں تاکہ ۔۔۔

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اےآصف چودھری نے کہاہے کہ عبد اللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کو بلا رکاوٹ آگے بڑھانے کیلئے محکمانہ روابط کو یقینی بنائیں تاکہ یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی سمیت دیگر امور کو بروقت طے کیاجاسکے ۔ انہوں نے یہ بات فلائی اوور کے منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ چیف انجینئر مہرایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر اقبال اوردیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ عبد اللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے پر احسن اندازمیں عملدرآمد کیلئے ایف ڈی اے کی محکمانہ کاوشوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے تاکہ تعمیراتی کام میں تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے منصوبے کی اہمیت و افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ شہری ترقی کے پروگرام کو اجاگر کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے اس میگا پراجیکٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیسکو، واسا، ریلوے ودیگر محکموں سے مسلسل رابطے کے ذریعے بعض رکاوٹوں کو فی الفور دور کرنے کیلئے تیزرفتار اقدامات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں