ہسپتال ویسٹ تلف کرنے کے معاہدہ پر عمل کرایا جائے :کمشنر
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ کی جدیدومعیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔
انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرکے ایف آئی سی کے بعض امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے ایف آئی سی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پیش اورآئندہ چار ماہ کے لئے بجٹ پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کے ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے نئے طے پانے والے معاہدہ پر فی الفور عملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی طرف سے پارکنگ نظام کو ٹیک اوور کرنے سے مسائل حل ہوئے ہیں اور اب گاڑی کی 30روپے اور موٹرسائیکل کی فیس 10روپے مقرر کی گئی ہے ۔اجلاس میں ہسپتال کے پرانے ناکارہ سامان کی نیلامی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔