ریسکیو 1122 کا 362 ایمرجنسی کالز پر رسپانس ، مدد فراہم کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 فیصل آباد نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 362 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 340 افراد کو مدد فراہم کی۔
24گھنٹوں کے دوران ریسکیو کنٹرول کو 362 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں بروقت موقع پر پہنچ کر 63 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 273 میڈیکل، 5 آگ لگنے ، 10 کرائم، 4 اونچائی سے گرنے اور 7 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ 340 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 173 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ 152 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ اس کے علاوہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ریفر ہونے 16 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر جب بھی گھر سے نکلیں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے تا کہ سانس کی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں۔