میرج ایکٹ پر عمل ،1376 انسپکشنز ،130 ہالز کو جر مانے
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ضلع میں میرج ایکٹ پر بلاتعطل عملدرآمد جاری ہے اور گزشتہ 23 روز میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسروں نے 1376، انسپکشنز کر کے 130 خلاف ورزیوں پر شادی ہال مالکان کو99لاکھ 48 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔
شادی ہالز میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر34 مقدمات درج اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والے 17 کیٹررز کو گرفتار کرایا گیا۔علاوہ ازیں 26 شادی ہالز کو سیل کیا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ضلعی افسروں کو زیروٹالرنس پالیسی کے تحت میرج ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ون ڈش اوروقت کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔