تحصیل بار الیکشن،سجاد خان چدھڑ صداتی امیدوار نامزد
بھوانہ (نمائندہ دنیا )تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں گہما گہمی اور تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔
تحصیل بار کی میٹنگ میں سابق صدر غلام شبیر شاہد چدھڑ،مہر اورنگزیب جپہ،مہر خان خانوآنہ،شیخ الیاس نوید،سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری ثقلین سجنکا سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ینگ لائرز فورم کی طرف سے سابق سیکرٹری سجاد خان چدھڑ کو صداتی امیدوار نامزد کر دیا گیا جنکا کہنا تھا کہ نامزدگی پر اپنے گروپ ینگ لائرز ،محمڈن لائرز اورقائداعظم لائرز فورمز کا شکریہ ادا کرتا ہوں انشا اللہ کامیاب ہو کر وکلاء کو درپیش چیمبرز اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا،جب جنرل سیکرٹری تھا اس وقت بھی بار کی تعمیر و ترقی اور وکلاء کی بہبود کیلئے کام کیا،تمام وکلاء سے اپیل ہے کہ میری بھرپور حمایت کریں اور کامیاب کرائیں۔