ضلعی صدر کی منافقت سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا :محبوب عالم
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ضلعی صدر مسلم لیگ ن کی منافقانہ پالیسیوں سے پارٹی کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ۔۔۔
قبل ازیں بھی سینئرزکو نظر انداز کر کے صدر، نائب صدر، جوائنٹ سیکریٹری، انفارمیشن سیکرٹری ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جیسے اہم عہدے اپنے حواریوں کو پرانے ورکر شو کر کے دلوائے گئے اور اب ضلعی جنرل سیکرٹری کا عہدہ بھی اپنے ذاتی انویسٹر کو دلوا دیا جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سٹی چنیوٹ کے صدر چوہدری محبوب عالم بھولا نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کارکردگی انکی یہ ہے کہ چار سال میں تین تحصیلوں سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹر مقام پر پارٹی کا دفتر تک نہ بنا سکے کارکنان سے کوئی رابطہ نہیں کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا سوشل میڈیا سے دیگر تحصیلوں کے فوٹو اٹھا کر قیادت کو سینڈ کرکے اپنی کارکردگی شو کرتے رہے ،قائد کی آمد پر صرف اپنے حلقہ میں تین جلسے کرکے اپنی انتخابی مہم چلائی ،پارٹی نے ضلع یوتھ کوآرڈینیٹر کا نام مانگا توبھوانہ لالیاں چنیوٹ سے کوئی نوجوان نظر نہ آیا اپنا نام ہی بھجوا کر یوتھ کوآرڈینیٹر بن گئے ،پارٹی قائدین نواز شریف ، چیف آرگنائزر مریم نواز، صوبائی صدر رانا ثنا اللہ،جنرل سیکرٹری اویس لغاری نوٹس لیں ،ہم پارٹی کے ساتھ مشکل حالات میں کھڑے رہنے والے کارکنان کا استحصال ہرگز برداشت نہیں کرینگے اور پارٹی پر ذاتی انویسٹرز کو قابض نہیں ہونے دینگے ،جلد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔