ٹو بہ:ضلع کچہری کمپلیکس میں کو ڑا، جھاڑیاں جلانا معمول
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)سموگ پر قابو پانے کے حکو متی اقدامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سر کاری ملازمین نے ضلع کچہری کمپلیکس میں کو ڑے اور جھاڑیوں کو آگ لگانا معمول بنا لیا۔۔۔
جس سے فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ ہو گیا ۔حکو مت نے سموگ کے پیش نظر کوڑے کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ اداروں کی چشم پوشی سے ڈی سی آفس میں تعینات ملازمین نے کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگانا معمول بنا رکھاہے ، جس سے فضائی آلودگی بڑھنے سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر رہے ہیں ، شہر یوں کا کہنا ہے کہ پا بند ی کے باوجود سینٹری ورکرز جگہ جگہ اکٹھے کئے گئے کوڑے کو اٹھانے کی بجائے آگ لگا دیتے ہیں اور کوڑے کے ڈھیروں میں بھی سارا دن آگ سلگتی اور دھواں اٹھتا رہتا ہے ، علاقہ مکینوں کی شکا یا ت کے با وجود میونسپل کمیٹی حکام اور محکمہ ماحو لیا ت کا عملہ کارروائی کر نے سے گر یزاں ہے ۔شہر یوں نے اعلٰی حکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔