اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین نے پولیو مہم کاا فتتاح کیا

 اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین نے پولیو مہم کاا فتتاح کیا

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )کمالیہ میں5روز پولیو مہم کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ غزالہ یاسین چدھڑ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔۔۔

 اس موقع پر ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاصم بھی ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین نے میڈیا کو بتایاکہ تحصیل بھر میں 350 ٹیمیں 66 ہزار بچوں کو گھروں، سکولوں کے بچوں، بس اڈوں اور دیگر مقامات پر جاکر قطرے پلائیں گی، پولیو مہم یکم دسمبر تک جاری رہے گی، پولیو خطرناک مرض ہے، شہری اس کو ختم کرنے کیلئے  بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں