سی پی او کی کھلی کچہری ،شکایات فوری حل کرنے کا حکم

 سی پی او کی کھلی کچہری ،شکایات فوری حل کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد علی ضیا کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

سی پی او فیصل آباد محمدعلی ضیاء نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں سائلین نے کھلی کچہری میں فرداً فرداًاپنے مسائل سے آگاہ کیا جن پر فوری طور پر اِن کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے گئے اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔مزید سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ میرے دروازے 24گھنٹے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں۔عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ جس کسی کو بھی پولیس کے متعلق کوئی شکایت ہوتو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں