جائیکا ٹیکنیکل اسسٹنٹس ٹیم کی ہفتہ وار ریویو میٹنگ

جائیکا ٹیکنیکل اسسٹنٹس ٹیم کی ہفتہ وار ریویو میٹنگ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی زیر صدار ت جاپانی امدادی ادارہ جائیکا ٹیکنیکل اسسٹنٹس کی ویکلی ریویو میٹنگ ہوئی جس میں جائیکا ایکسپرٹس ٹیم نے واٹر سپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ بارے ابتک ہونے والی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی واسا کو بتایا گیا کہ پیپلزکالونی سی بلاک میں پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جسے مزید تیز کیا جارہا ہے اسی طرح مدینہ ٹاؤن میں واٹر سپلائی کی مانیٹرنگ کے لئے نئے میٹرز بھی آئندہ ہفتے سے آنا شروع ہو جائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹرز کی ریڈنگ کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار سے کی جائے گی جبکہ مانیٹرنگ کے لئے دو ٹینکیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے جہاں پر کمپیوٹرائزڈ یونٹس قائم کئے جائیں گے ۔میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ڈی واسانے کہا کہ مشینری آپریشنز کے لئے ایس او پیز کی تیاری کے لئے مشاورت لازمی ہونی چاہئے تاکہ متفقہ طور پر ایس او پیز تیار ہو سکیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے سو فیصد اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں