ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، 19کیسز پر غور

 ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، 19کیسز پر غور

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کا اجلاس ہوا ۔

 سیکرٹری کنٹرول بورڈ شہزاد سلیم،تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اورممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈنے شرکت کی، ضلع بھر کے 19کیسز پر بحث کی گئی ، ڈپٹی کمشنر نے 9کیسز کو ڈرگ کورٹ بھجوانے ،5کووارننگ ،2کو ملتوی جبکہ 3کیسز کی دوبارہ رپورٹ منگوانے کا حکم دیا گیا ،اجلاس میں میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ڈرگ انسپکٹرز کو مزید محنت کرنے کی ہدایت کرتے کہا کہ ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے خلاف سخت کارروائی کریں، صحت معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،غیر معیاری، جعلی ادویات بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کارروائیوں کومزید تیز کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں