فیسکو ریجن کے 8اضلاع سے مزید 26بجلی چور پکڑے گئے

فیسکو ریجن کے 8اضلاع سے مزید 26بجلی چور پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع سے مزید 26بجلی چوروں کو پکڑلیاگیا۔جن کو 48ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور21 لاکھ43ہزارسے۔۔

 زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔ تمام بجلی چوروں کے میٹراتار کر ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو فیسکو کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے 6آپریشن سرکلز میں دن رات چیکنگ کی جارہی ہے ۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 82روزکے دوران مجموعی طور پر 4239بجلی چوروں کو پکڑاگیاہے جن میں 3995گھریلو،125 کمرشل،109زرعی اور 10انڈسٹریل صارفین ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ان بجلی چوروں کو ایک کروڑ9لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور50کروڑ78لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔ان سے 32کروڑ35لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں